نیویارک (جیوڈیسک) اب تک سب سے زیادہ آسکر ایوارڈز جیتنے والی فلم میں 1959 میں بین ہر، 1997 میں ٹائیٹینک اور 2003 میں دی لارڈز آف دی رنگز اور دی ریٹرن آف دی کنگ کے نام شامل ہیں جو 11 ایوارڈز جیت کر پہلے نمبرز پر ہیں۔
اسی طرح اب تک کی سب سے زیادہ نامزدگیوں کے لیے منتخب کی جانی والی فلموں میں 1950 میں ریلیز ہونی والی فلم آل ابائوٹ ایو اور 1997 میں ٹائیٹینک ہیں۔ 2003 میں ریلیز ہونی والی دی لارڈز آف دی رنگز اور دی ریٹرن آف دی کنگ کو جس بھی شعبے میں نامزد کیا گیا یہ فلم اس کا ایوارڈ لے اڑی۔ ا
ب بات کرتے ہیں بہترین اداکاروں کی تو والٹ ڈزنی اب تک کے سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے اداکار ہیں ۔ ان کے نام 22 آسکر ایوارڈز ہیں جبکہ 1954 میں ایک ہی بار چار فلموں میں 4 چار ایوارڈ جیتنے والے اداکاروں میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ، جبکہ فیمیل اداکاراؤں میں ایڈیتھ ہیڈ 8 ایوارڈز لے کر پہلے نمبر ہیں۔