بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائی بد نام زنامہ منشیات فروش عاد ل بٹ ساتھی اور منشیات سمیت گرفتار 120 لیٹر شراب اور 1 کلو چرس برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کی ہدایت پر بھمبر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی بد نامہ زمانہ منشیات فروش عادل بٹ ولد محمد یوسف ساکن دھندڑ کو بھمبر پولیس نے ساتھی عمران ولد محمد امین کیساتھ منشیات سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے ذرائع سے خبر ملی تھی کہ بد نام زمانہ منشیات فروش عادل بٹ مال سپلائی کرنے کیلئے کہی جا رہا تھا کہ SHO سٹی تھانہ بھمبر سردار سہیل یوست نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تلاشی لینے پر منشیات فروش سے 120 لیٹر شراب اور 1 کلو چرس برآمد ہوئی پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور ملزم کے خلاف 3 اور 26 ضمن 2 کے تحت مقدمہ درج کر لیا پولیس کارروائی میں ASI ارشد محمود ، ASI نوید عاطف ، DFC عقیل اسلم ، پولیس کانسٹیبلان وسیم اور محمد عزیز سمیت دیگر نے حصہ لیا یاد رہے کہ بھمبر تھانہ میں تعینات ہونے کے بعد SHO سردار سہیل یوسف کی منشیات فروشوں کے خلاف یہ پہلی کارروائی ہے جس پر عوام علاقہ اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف مزیدکارروائیاں کی جائیں اور بڑے بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلائی جائے تا کہ بھمبر سے منشیات کا خاتمہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)دو بئی کے معروف بز نس مین راجہ شہزاد احمد اور اضرا ر احمد نے گز شتہ روز کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صدر نا صر شر یف کے اعزاز میں مقامی ہو ٹل میں پر تکلف عشا ئیہ دیا عشا ئیہ تقر یب میں پی وا ئی او گلف کے ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی محمد علی ،پی وا ئی او شار جہ کے سینئر نا ئب صدر چو ہدر ی عا مر حمید ،چو ہدر ی الطاف حسین ابو ظہبی ،را جہ عطا المعنم خا ن ابو ظہبی ،فیصل شر یف بٹ دو بئی ،را جہ راشد پپو ،سبسطین خا ن ،مدثر اقبا ل سمیت دیگر نے بھی شر کت کی۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پیپلز پارٹی کو نظریاتی کارکن نہیں بلکہ مفاد پرست اور ابن الوقت چھوڑ رہے ہیں نام نہاد سونامی خان کو انکی اصلیت جلد پتہ چل جائیگی ان خیالات کا اظہار پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مخلص، نظریاتی اور وفا دار کارکن کبھی بھی پارٹی نہیں چھوڑ سکتا پیپلز پارٹی سے ابن الوقت اور مفاد پرست لوگوں سے چھٹکارہ مل رہا ہے پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے سیاسی جماعتوں میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے بھٹو کا سپاہی پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا آزاد کشمیر میں پہلے بھی ابن الوقت اور مفاد پرست لوگوں نے نقصان پہنچایا تھا اب بھی پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن ان کو مایوسی، ناکامی اور رسوائی کے سواء کچھ حاصل نہ ہو گا پیپلز پارٹی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے تک سیاسی و معاشی سر گرمیوں کی بحالی مشکل ہے پوری قوم کو باہمی اختلافات ختم کر کے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہونا ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اٹلی کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی کشمیری نے کیا انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد غیر ملکی اور پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ بن کر ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں پشاور، شکار پور اور لاہور میں خود کش دھماکوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کو اپنے ارادوں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی مسلم لیگ نون کی حکومت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ عوام کو بے چینی کی دلدل سے باہر نکالا جا سکے دہشت گردی پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے اس لئے دہشت گردی کے خلاف تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے مشکلات اور نا مساعد حالات کے باوجود حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئینگے جس سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر ٹھیکیدار چوہدری محمد الیاس آف کوہل کے بھانجے ، سپرنٹنڈنٹ محکمہ جنگلات میرپور ڈویژن چوہدری محمد صدیق کے صاحبزادے چوہدری عاطف صدیق کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں بدل گئی دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز کوہل کے مقام پر سر انجام پائی جس میں لیفٹینٹ جنرل چوہدری اکرام الحق، وزیر ہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ، پیپلز پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر چوہدری سلیم پرویز، ڈی ایس پی (ر) چوہدری محمد شریف، سابق پریس سیکرٹری صدر ریاست مدثر اقبال بٹ، سابق پولٹیکل سیکرٹری صدر ریاست راجہ فہیم اختر، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، نائب مہتمم شاہرات چوہدری فاروق زبیر، ناظم جنگلات ملک نثار ، DFO چوہدری عبدالکریم، DFO چوہدری سلیمان ، DFO راجہ عابد ، DFO راجہ عمران شفیع، DFO راجہ جہانزیب خضر، رینج آفیسر راجہ منیر احمد، رینج آفیسر راجہ ساجد ، رینج آفیسر مظہر لطیف، رینج آفیسر سعد، ملک اعجاز، چوہدری محمد منیر ایڈووکیٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، راجہ شوکت علی، ٹھیکیدار سلیمان یونس، راجہ ناصر مقصود، راجہ محمد آصف سیرلہ، چوہدری عابد ککرالی، چوہدری آفتاب، تحصیلدار موسی جان، احسان جمیل، ڈاکٹر شاہد ، غلام حیدر، طارق کنجالوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) تنظیم غیر جر ید ہ ملا زمین کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت چو ہدر ی محمد ایو ب منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ بر قیا ت کے طلعت محمود کے وا لد محتر م کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو م کے بلند در جا ت کے لئے دعا ئے مغفر ت اور ورثا ء کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی گئی اجلاس میں سینئر نا ئب صدر چو ہدری ارشد محمود ،جنر ل سیکر ٹر ی عبدا لمجید شا کر،را جہ محمد جمیل مر کز ی نائب صدر ،چیئر مین مجلس عا ملہ چوہدر ی ساجد محمود ،چو ہدر ی سر فراز اور چوہدر ی محمد اصغر بھی مو جو د تھے۔