کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 18 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔