حیدرآباد (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے قائد اور بزرگ قوم پرست سیاست دان رسول بخش پلیجو کی 85 ویں سالگرہ حیدرآباد میں منائی گئی۔ حیدرآباد کے مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں رسول بخش پلیجو نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے میں رسول بخش پلیجو پر الزامات لگانے والوں کو باالاخر اُن ہی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام متحد ہو جائیں، کراچی کو صوبہ بنانے کی نئی سازش اور سندھ میں ذوالفقار آباد منصوبے سمیت مختلف منصوبوں کی آڑمیں سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔