امریکا:واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں میں شدیدسردی ، نظام زندگی مفلوج

Extreme Cold

Extreme Cold

واشنگٹن (جیوڈیسک) برفباری اور شدید سرد موسم نے امریکا میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، اس ہفتے شدید سرد موسم سے امریکا میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا میں شدید سردی کے باعث معمولات زندگی منجمد ہو کر رہ گئے ہیں،شدید برف باری سے تالاب اور دریا جم گئے ہیں۔ نیویارک کے دریائے ہڈسن میں برف کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے۔

میسا چوسٹس میں برفباری کے باعث کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں ، سڑکوں پر برف جمنے اور پھسلن کے باعث کئی ٹریفک حادثات ہوئے۔ شمالی کیرولائنا میں سردی کے باعث فوارے بھی جم گئے۔

شدید سردی کے باعث امریکا میں اس ہفتے 23 افراد جان سے گئے ،جس میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں ،جہاں شدید ٹھنڈ 18افراد کی موت کا سبب بن گئی۔