کینیڈیں پارلیمنٹ کے رکن شرمندہ کردینے والی مشکل میں پارلیمنٹ سے بھاگ گئے

Martin

Martin

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈیں پارلیمنٹ کے رکن بیٹ مارٹن دوران اجلاس ایک شرمندہ کردینے والی مشکل میں مبتلا ہوتے ہی پارلیمنٹ سےبھاگ کھڑے ہوئے۔

کینیڈین پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن اسمبلی پیٹ مارٹن اپنی نشست سے اٹھے اور اسمبلی سے بھاگتے ہوئے نکل گئے۔

ایوان میں واپس آنے کے بعد پیٹ مارٹن نے بتایا کہ ان کی نئی زیرجامہ بہت ہی تنگ تھی جس کی تکلیف کی شدت کے باعث وہ ایوان سے باہر چلے گئے۔

مارٹن کا تعلق نئی جمہوری اپوزیشن سے ہے مارٹن نے ایوان کو بتایا کہ انہوں نے ایک چھوٹی سے دکان سے آدھی قیمت پر زیر جامہ کا پیکٹ خریدا تھا جو انہیں بہت تنگ تھا۔

انہوں نے ایوان میں بیٹھے رکن اسمبلی اور اپنے ساتھیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری غلطی تھی جس کے لئے میں شرمندہ ہوں۔ مارٹن کینیڈین پارلیمنٹ کے دلکش اور پُرکشش ممبر ہیں، پارلیمنٹ میں دوبارہ آنے کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔