شمالی وزیرستان میں فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار

Sicuarity Forces

Sicuarity Forces

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) رزمک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کی جہاں 2 دہشت گردوں کو مقامی بازار اور 2 کو خفیہ کمپاؤنڈ سے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔