اروناچل تبت کا حصہ ہے، مودی کے دورہ پر احتجاج کرتے ہیں: چین

China

China

شنگھائی (جیوڈیسک) چین نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اروناچل پردیس کا دورہ کر کے وہاں ریاستی دن کی تقریب میں شرکت پر سرکاری طور پر احتجاج کیا ہے۔

اروناچل ریاست چین اور بھارت کے درمیان متنازع علاقہ ہے۔ بیجنگ اس علاقے کو تبت میں شامل سمجھتا ہے اور اسے چین کا حصہ قرار دے چکا ہے۔ 1962ءکی جنگ میں بدھ ازم کے مرکزی مقام توانگ پر چین نے قبضہ کرلیا تھا۔

چینی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا بجینگ نام نہاد ریاست اروناچل کو تسلیم نہیں کرتا اور مودی کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی مجموعی پیشرفت سے مطابقت نہیں رکھتا۔