ایران (جیوڈیسک) نائب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ ابتدائی بات چیت جنیوا میں ہو گی، جس میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
اس کے بعد اختتام ہفتہ پر ہونے والے مرحلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف موجود ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی کے اعلی اہلکار بھی جوہری مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ایرانی نیوکلیئر پروگرام پررپورٹ جاری کی گئی ہے،جس کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے