لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 125 کے دو پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کروانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل کے جج رشید محبوبی نے کیس کی سماعت کی، پولنگ سٹیشن 110 اور 111 کے ووٹوں کی فرانزک رپورٹ مرتب کرنے والے کمیشن نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں کمیشن کا کہنا تھا کہ دونوں پولنگ سٹیشن کے 617 ووٹوں کی شناخت ہو سکی باقی ووٹوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
لوکل کمیشن کے بیان کے بعد ٹریبونل نے دونوں پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دے دیا۔ حلقے سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے جس کے خلاف تحریک انصاف کے حامد خان نے دھاندلی کےا لزامات کے تحت درخواست دائر کر رکھی ہے۔