نیٹو، امریکہ کے اعتراضات مسترد، ترکی چینی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا

Turkey

Turkey

انقرہ (جیوڈیسک) امریکہ اور نیٹو کی جانب سے اعتراضات کے باوجود ترکی، چینی ساختہ میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔

اس سسٹم کی مالیت تین سے چا ر ارب ڈالر ہے۔ترک وزیر دفاع عصمت یلماز نے پارلیمنٹ میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ انقرہ اس میزائل سسٹم کو نیٹو کے دفاعی شیلڈ پروگرام میں ضم کرنے کے بجائے الگ ہی استعمال کرے گا۔

ترکی نے میزائل سسٹم کی خریداری کا ٹینڈر 2013ء میں چینی کمپنی کو دیا جس پر امریکی اور نیٹو حکام نے اس معاہدے پر سیکیورٹی کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جانے کا اشارہ ظاہر کیا تھا۔