داعش عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: ہسپانوی سینٹ

Spanish Senate

Spanish Senate

میڈرڈ (جیوڈیسک) سیپن کی سینیٹ نے داعش کو عالمی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کی سینیٹ نے داعش کی پرتشدد سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایوان بالا میں ایک قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔

سینٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ داعش کی جانب سے عراقی شہر البغدادی میں 45 افراد کو زندہ جلانے، لیبیا میں 21 عیسائیوں کے قتل، صحافیوں کی ہلاکت، اردن کے پائلٹ کے قتل اور جاپانی شہریوں کا قتل سنگین جرائم ہیں۔

داعش کی طرف سے ان ساری کارروائیوں کا مقصد دہشت گردی پھیلانا اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنا ہے۔