شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر زاہد اقبال مانسہرہ میں سپرد خاک

Major Zahid Iqbal

Major Zahid Iqbal

مانسہرہ (جیوڈیسک) پاک فوج کے جوانوں کا مطلوب و مقصود شہادت ہے۔ وطن کے دشمنوں کے ایک اور جوان نے رسم شبیری ادا کر دی۔

دتہ خیل میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سندھ رجمنٹ کے میجر زاہد اقبال کی نماز جنازہ شہرپور مانسہرہ میں ادا کی گئی۔ کورکمانڈر راولپنڈی بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے جس کے بعد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

شہید میجر زاہد اقبال کے والد کا کہنا ہے انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے مزید پانچ بیٹے بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ شہید کے کمسن بیٹوں نے پاک فوج میں بھرتی ہو کر وطن کی حفاظت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شہید میجر زاہد اقبال نے پسماند گان میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔