یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے بین الاقوامی امن دستے تعینات کرنے کی تجویز پیش کردی

Petro Poroshenko

Petro Poroshenko

یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائنی صدر پوروشینکونے دارالحکومت کییف میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مشرقی یوکرائن کےشورش زدہ خطے کے لیے سب سے بہتر یہ ہو گا کہ اسے یورپی یونین کے پولیس مشن کے حوالے کر دیا جائے۔

تاہم اس سے قبل روسی حکومت نے یورپی مشن پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ یورپی یونین اس بحران میں جانبداری سے کام لے رہی ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کا خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتے منسک میں طے پانے والے امن معاہدے کو فوری طور پر قابل عمل بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روس، فرانس اورجرمنی کی جانب سےمشرقی یوکرائن میں فائر بندی کی خلاف ورزی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔