لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں بیسمنٹ ہال میں نجی سکول کی تقریب جاری تھی۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہونے پر جنریٹر چلایا گیا تھا۔
تقریب کے دوران گیس کی لیکج اور دھوئیں سے بچوں کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی اور 35 بچے بے ہوش ہو گئے۔
بچوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور نے بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے اسکول انتظامیہ کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔