لورالائی: کان میں گیس بھرنے سے 19 افراد دب گئے ، سات مزدور ہلاک

Ear

Ear

لورالائی (جیوڈیسک) لورالائی کی تحصیل دکی میں دمڑ کول کمپنی کے کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 19 افراد دب گئے۔

مزدوروں اور لیویز اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مزدور کی لاش جبکہ 11 دیگر مزدورں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا تھا ، گزشتہ چار روز سے جاری آپریشن سے مزید چار مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

دکی میں آئے روز حا دثات ہو تے ہیں لیکن یہاں حادثات کی روک تھام اور نہ ہی مزدوروں کو بچا نے کیلئے کو ئی سسٹم موجود ہے ، گزشتہ ایک سال میں اس طرح کے واقعات رونما ہوئے اور سیکڑوں جانیں ضائع ہوئیں ، گزشتہ روز کوئٹہ سے مددگار ٹیم بلائی گئی۔

انہوں نے امدادی کارروائی سےچار دن کے آپریشن کے بعد آج چار مزدوروں جن بخت، میر عالم،عقل زمان،عظیم خان کی لاشیں نکال لیں۔ دیگر تین مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے ، نکالے گئے مزدوروں کی لاشیں جلی ہوئی اور مسخ شدہ ہیں۔