سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولہ میں بھارتی فوجیوں نے مزید 2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،
اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کورفیع آباد کے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔ ادھرعلی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کوکشمیری اوربھارتی مسلمانوں کے حوالے سے ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی ترک کرکے ان کے مقدمات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے۔
ایک طرف سیکڑوں مسلم نوجوان مختلف جیلوںمیں بندہیں اورکوئی ان کی رہائی کے لیے آوازنہیں اٹھارہا جبکہ دوسری طرف جرائم پیشہ افراداور قاتلوں کو رہا کیا جا رہاہے۔ 50 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو عمرقید کی سزادی گئی ہے اوربھارتی حکومت ہرگزان کی رہائی نہیں چاہتی۔