نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ایڈم سینڈلر کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’دی کابلر‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ رائٹر و ہدایتکار تھامس میکارتھی کی اس فلم میں ایڈم سینڈلر مرکزی کردار اداکررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ ڈین اسٹیونز،ڈسٹن ہوفمین، اسٹیو بوسیمی، کلف اسمتھ اور میلونی ڈیاز اہم کرداروں میں موجود ہیں۔
میری جین اسکالکسی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک موچی کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی نسلوں سے چلی آرہی اپنے خاندانی شاپ پرجوتے مرمت کرتا ہے۔ موچی کا کردار نبھاتے ایڈم سینڈلر کو ایک دن جوتے مرمت کرنے کی ایسی پرانی خاندانی مشین ملتی ہے جس کے ذریعے جوتوں پر سلائی کرنے سے وہ ان جوتوں کو پہن کر ان کے مالکان کا روپ دھار لیتا ہے۔
والٹیج پکچرز کے اشتراک سے بننے والی انتہائی دلچسپ کہانی لیے یہ منفرد فلم دی کابلررواں سال 13 مارچ کو امیج اینٹرٹینمنٹ کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔