سینیٹ سیٹیں ہمیشہ نیلام ہوتی ہے اوپن گنتی ہونی چاہیے، مشاہد حسین

Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

لاہور (جیوڈیسک) ق لیگ کے رہنما مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ ایوان بالا سینیٹ میں کچھ نشستیں ہمیشہ نیلام ہوتی ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں صنعتکاروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے ادبی میلے میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ سینیٹ میں دھاندلی سے بچنے کے لیے سرعام گنتی ہونی چاہیے، سینیٹ میں سیٹوں کی نیلامی ہمیشہ سے ہی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ملک میں سفارشی کلچرکاخاتمہ ناگزیر ہے، ملکی ترقی میرٹ پرفیصلوں سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔