امریکا میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، کاروبارِ زندگی متاثر

Heavy Snow

Heavy Snow

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں شدید برفباری کےطوفانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیشتر مقامات پر کاروبارِ زندگی متاثر ہے۔

لیکن ریاست اوہایو میں لوگوں نے ٹھنڈی جھیل میں ڈبکیاں لگا کر انجوائے کیا۔امریکا کے سیکڑوں شہر وں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑرہی ہے ، ورجینیا میں برف نے سڑکوں پر قبضہ جمالیا ہے۔

جس کے باعث سفر کرنے والوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ، حکام نے لوگوں کوغیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے شمالی اور مغربی علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے ،نیشنل ویدر سروس کے مطابق میری لینڈ میں مزید ایک فٹ برف پڑ سکتی ہے۔

برف باری کے باعث ریاست اوہائیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، اس کے باوجود سیکڑوں افرادنےٹھنڈی جھیل میں ڈبکیاں لگائیں۔یہ ایونٹ دیکھنے والوں نے بھی خوب انجوائے کیا، ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں نہانے کا مقصد مقامی فوڈ بینک کے لیے فنڈ اکٹھے کرنا تھا۔