بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

India, South Africa

India, South Africa

میلبرن (جیوڈیسک) بھارت نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی نے کہا ہے کہ بیٹنگ مضبوط ہے اور ہم بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہےجبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ویلیر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ ہونے کا دباو نہیں ہے۔ جیت کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں مضبوط ہیں اور امید ہے شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ جیت کے لیے دونوں ٹیموں نے بھر پور تیاریاں کی ہیں۔