ملتان (جیوڈیسک) اس کا تیل دل کے مریضوں کیلئے جبکہ آٹا ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ سویا بین سے تقریباًَ 200 سے زائد مختلف قسم کی خوردنی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔
جن میں خوردنی تیل، گھی، خشک دودھ، سویا مکھن اور بیکری کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔ محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق کاشتکار سویابین کی کاشت آخر فروری تک مکمل کر لیں۔ اچھی پیداوار کے حصول کے لیے بہتر روئیدگی والا منظور شدہ اقسام کا 40 سے 45 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔