کامونکی:پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور یہاں کسی صورت میں بھی اسلام کے علاوہ کوئی اور نظام قبول نہیں کیا جائے گا۔حکمران اپنا قبلہ درست کریں حالات خودبخود رست سمت آجائیں گے ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے راہنما سیّد حسنین نوری نے انجمن طلباء اسلا م کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ناظم انجمن طلباء اسلام کامونکی سہیل گھمن و دیگرکارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔
یانبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعروں کی چاکنگ پر ایف آئی آربنا کر کارکنان کی گرفتاری اسلامی مملکت کے اداروںپر سوالیہ نشان ہے حکمران خود پر اسلام کو نافذ کر لیں ملک امن کا گہوارہ بن جائے گاحکمران یورپی غلامی کو اپنائے ہوئے ہیں جو بد امنی کی اصل وجہ ہے مگر حکمرانوں کو دہشت گردی صرف اسلام پسندوں میں نظر آتی ہے
یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مگر یہاں نظام غیروں کا رائج ہے اور یانبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کی چاکنگ پر ایف آئی بنانا اس بات کا کُھلا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ رشوت کے بازار سر گرم رکھنے والے پنجاب پولیس کے کارندے کس منہ سے امن کے قیام کی بات کرتے ہیں ۔ ہماری امن پسندی اور حب الوطنی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ورنہ حالات کی ذمہ دار پنجاب پولیس ہو گی