خیبر ایجنسی :جمرود چیک پوسٹ پر دھماکے ، دو اہلکار زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں نے جمرود چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، جمرود چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔