برمنگھم (جیوڈیسک) پشاور سکول حملے میں زخمی طالبعلم احمد نواز کا برمنگھم کے ہسپتال میں پہلا آپریشن مکمل ہو گیا ، حالت خطرے سے باہر ہے۔
کوئین الزبتھ ہسپتال میں احمد نواز کا 14 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خصوصی گفتگو میں والد محمد نواز کا کہنا تھا کہ احمد نواز کے بازو کی پیوند کاری کی گئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے کئی گھنٹے آبزرویشن میں رکھنے کے بعد کمرے میں منتقل کر دیا ۔ باقی آپریشن کچھ عرصے بعد ہوں گے۔