کراچی: سائٹ ایریا سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعم تنظیم تحریک طالبان سوات گروپ کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں کارروائی کی ، گرفتار ہونے والا کمانڈر دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا ، اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔