بھارت نے جنوبی افریقا کو 130 رنز سے شکست دے دی

India And South Africa Match

India And South Africa Match

میلبرن (جیوڈیسک) بھارت نے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالئے۔ پروٹیز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 12 رنز پرڈی کوک 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ہاشم آملہ نے بھارتی بولروں کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 40 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے اور 22 رنز بنانے کے بعد موہت شرما کا شکار بن گئے۔ فاف ڈپلوسی 55، اے بی ڈیولیئرز 30 ، جے پی ڈومنی 6 اور ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو مقررہ 50 اوور میں بھارتی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر307 رنزبنا سکی۔ بھارت کے 9 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پروٹیز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے شیکر دھاون اور ویرات کوہلی ڈٹے رہے اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز جوڑے۔

ویرات کوہلی 46 رنز بناکر عمران طاہر کا شکار بنے جس کے بعد اجنکایا ریہانے اور شیکردھاون نے تیزی سے بڑھتے رنز کا تسلسل جاری رکھا اور تیسری وکٹ پر 125 رنز کی شراکت قائم کی۔ شیکردھاون نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ریہانے 79، سریش رائنا 6، ایم ایس دھونی 18 اور روندرا جدیجا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مورنی موکل نے 2 ، عمران طاہر، ڈیل اسٹین اور پارنیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔