ضرب عضب آپریشن ہی ملکی بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے۔ ملک اکبر حیات

Zarb e Azb

Zarb e Azb

فیصل آباد : ضرب عضب آپریشن ہی ملکی بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے افواج پاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران چناب مارکیٹ کے سوساں روڈ کے صدر ملک اکبر حیات نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے سانحہ پشاور کے بعد شکارپور’ لاہور اور پھر راولپنڈی میں پے در پے ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں سے عوام میں شدید عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے

موجودہ حالات کاسامنا کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر چلنا ہو گا۔ کیونکہ ملک کی ترقی و خوشحالی یکجہتی میں ہی ممکن ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت میاں محمد نواز شریف اورمیاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحالی و ترقی یافتہ اور امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔