بجلی کی غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) بجلی کی غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بلوچستان ایک غریب ترین صوبہ ہے اور اسکے 80 فیصد عوام کا ذریعہ معاش زراعت اور گلہ بانی ہے مگر بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کی کمر توڑکر رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین یعقوب بلوچ نے بلوچستان میں غیر اعلانیہ لوڈشےڈنگ کے خلاف جرگہ ہال کے سبزہ زار پر بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹٰ ،عوامی نیشنل پارٹٰ ،جمیعت علماء اسلام، پاکستان مسلم لیگ ن ، کے علاوہ ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین یعقوب بلوچ نے کہا کہ بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بلوچستان کے تمام زمینداروں کا جینا محال کررکھا ہے لوڈشیڈنگ کے باعث زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بار بار بد ترین غیر لوڈشیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرکے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے زمینداروں کو لاکھوں کے نقصان سے بچایا جائے

مگر کسی ایک نے بھی ہماری داستان غم نہ سنی جس کی وجہ سے ہمیں زراعت کی مد میں ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہرگئے ہیں انہوںنے کہا کہ بلوچستان بھر کے زمیندار آج صوبہ بھر میں تمام قومی شاہراہ بند کریں گے اور قومی شاہرائوں پر احتجاجی مظاہرے کریں گے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نہ صرف زمیندار وں بلکہ کاروباری حضرات کے کاروبار کو بھی سخت متاثر کیا ہے انہوںنے کہا کہ آج ہمیں مجبورا پیہہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوںنے تاجر برادری کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں بھی شرکت کریں اجلاس کے موقع پر انہوں نے تمام جماعتوں کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا