اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق جج رانا بھگوان داس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
رانا بھگوان داس کو سیاسی، سماجی اور قانونی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا، رانا بھگوان داس سپریم کورٹ کے جج رہنے کے علاوہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بھی رہے اور اپنے فرائض انتہائی ایمانداری سے انجام دینے میں انہیں کمال حاصل تھا۔
رانا بھگوان داس کے انتقال پر ملک کی سیاسی، سماجی و قانونی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔