اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں آج اور کل دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 فروری کو کرے گا جبکہ کاغذات نامزدگی 28 فروری کو واپس لیے جا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز جاری کر دی جائے گی۔
پولنگ 5 مارچ کو صبح9 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیلیں بھی دائر کرنے کی قانون میں گنجائش ہے۔
تاہم سینیٹ میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے قانون خاموش ہے۔