ورنن فیلانڈر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

Vernon Fylandr

Vernon Fylandr

میلبورن (جیوڈیسک) جنوبی افریقی فاسٹ بالر ورنن فیلانڈر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔ انہیں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران یہ تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ صرف چار اوور ز مکمل کر سکے۔

ان کا آج طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ انجری کی نوعیت کا معلوم کیا جا سکے۔ ان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف آئندہ میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔