سال 14-2013 میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف نہیں ملا، نیپرا

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2014 جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 14-2013 میں بجلی کے صارفین کو کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا، البتہ لوڈ شیڈنگ میں معمولی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2014 کے مطابق صارفین سال 2013-14 میں اووربلنگ کی شکایات کرتے رہے

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات اور وصولیوں میں کمی کے باعث 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود صورتحال بہتر نہ ہو سکی، پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کوششیں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ تک بجلی کی فراہمی کے معاہدے میں شامل تھا کہ کے الیکٹرک دستیاب بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لائیگی، اس ضمن میں کے الیکٹرک کی جانب سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیا۔