این اے 122 کیس، عمران خان، ایاز صادق کے وکیل حتمی بحث کیلئے طلب

mran Khan, Ayaz Sadiq

mran Khan, Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کیلئے دائر درخواست پر عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے ستائیس فروی کو طلب کر لیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل کمیشن کی رپورٹ سے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوئے۔ لہٰذا نادرا سے تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ سردار ایاز صادق کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے تھیلے کھل چکے ہیں اور ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہو چکی ہے۔

کمیشن کی رپورٹ بھی آ چکی ہے، اس کے بعد اب نادرا سے تحقیقات کا کوئی جواز نہیں بنتا، عمران خان تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، عدالت نے فریقین کے وکلا کو ستائیس فروری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔