استحصالی نظام میں انصاف کی فراہمی مشکل ترین امر ہے، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشرفی آمریت کیخلاف احتجاج اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے جرا ¿تمندانہ انکار کے باعث آمرانہ جبر و نظر بندی کا شکار رہنے والے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے چیئرمین امیر پٹی ‘سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر نے آئین کی پاسداری ‘ قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراہمی کیلئے ان کی گرانقدروجرا ¿تمندانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے استحصالی و طبقاتی نظام کے شکنجے میں مقید رہتے ہوئے آئین و قوانین کی حکمرانی اور مساوات کے اسلامی اصول کے تحت عدل و انصاف کی فراہمی یقینا مشکل ترین امر ہے۔

مگر جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان دا س نے اس مشکل سے نبرد آزما رہتے ہوئے جرا ¿ت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کئے جس کیلئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان انہیں سرخ سلام پیش کرتی ہے مگر اس حقیقت کی جانب بھی توجہ دلاتی ہے کہ افراد کی جرا ¿ت کے سہارے آگے انصاف و مساوات کی ہر فرد کو فراہمی ممکن نہیں اس کیلئے نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے جس کا فارمولہ وسیع تر قومی مفاد میں تنظیم محب وطن روشن پاکستان پیش کرچکی ہے ارباب اختیار و اقتدار کو اس فارمولے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔