آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری “آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ”میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں فضل میموریل نے مد مقابل لیاری بلوچ کو 3-1سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے دلاور خان نے دو جبکہ قیوم نے ایک اسکور کئے لیاری بلوچ کا واحد گول حارث نے کیا دوسرے میچ میں کراچی کی قدیم ٹیم مکران اسپورٹس نے ناکہ محمڈن کو 2-0 سے ڈھیر کردیا

مکران اسپورٹس کے نصیر اور عمر نے خوبصورت گول اسکور کئے ناکہ محمڈن کی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ،تیسرے میچ میں شفیع محمڈن نے خلیق میموریل کو 1-1 گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 3-0 سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری میچ میں لیاری اسٹار کی ٹیم نے کالونی اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالرئوف ،محمد ارسلان اور ایم خالد نے انجام دیئے۔