بنگلا دیش پریمیئر لیگ کی اجازت دینے کیلئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا: عمران نذیر

Imran Nazir

Imran Nazir

لاہور (جیوڈیسک) عمران نذیر نے سابق کوچ انتخاب عالم کو گویا چھکا لگا دیا۔ عمران نذیر نے انکشاف کیا کہ انتخاب عالم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ان سے “مک مکا” کرنے کی کوشش کی۔ عمران نذیر نے کہا قوم کو معلوم ہونا چاہئے بورڈ میں کون کون غلط ہے۔

عمران نذیر نے کہا ڈائریکٹر ڈومیسٹک سے این او سی لینے کیلئے ان کے تلوے چاٹنے پڑتے ہیں اگر کھلاڑی ان کیخلاف بات کرے تو یہ ان کو نقصان پہنچائیں گے۔ اگر ایسا ہو گا تو پھر کرکٹ کا حال یہی ہونا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکڑ سرفراز نواز نے کہا کھلاڑیوں کو باہر جانے کیلئے بورڈ سے اجازت لینا ہوتی ہے عامر سہیل نے بھی انتخاب عالم کے بارے میں یہی کچھ بتایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا انتخاب عالم کی کمیشن مانگنے کی آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔ آزادانہ انکوائری میں آئی ایس آئی کے لوگ بھی ہونے چاہیں۔ سرفراز نواز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔