واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے صومالی تنظیم الشباب کی جانب سے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے بازاروں پر حملوں کی دھمکی کے بعد عوام سے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔
امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری جے جانسن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ امریکا کے سب سے بڑے شاپنگ مال سمیت تمام بازاروں میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صومالیہ کے گروہ الشباب کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
ایک وڈیو میں طانوی لب و لہجے کا مالک شخص چہرے کو چھپائے الشباب کے حامیوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ مغرب میں امریکی اور یہودی شاپنگ سینٹرز پر حملے کریں۔ اُس نے بالخصوص امریکا کے دوسرے بڑے شاپنگ سینٹر، مینیسوٹا مال آف امریکا‘ کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال، لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور لندن ہی کی 2ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹرز کا حوالہ دیا۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وڈیو سے باخبر ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مینیسوٹا مال آف امریکا اور کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال دونوں نے بیان میں کہا ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات میں اضافہ کررہے ہیں۔ مینیسوٹا میں زیادہ تر صومالی آبادی ہے اور یہاں گذشتہ ہفتے ایک شخص پر دولتِ اسلامیہ کی حمایت میں سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔