یورپ میں بسے یہودیوں سے اسرائیل منتقل ہونے کی اپیل

Jocko Hadas

Jocko Hadas

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں تعینات اسرائیلی سفیر نے یورپ میں بسنے والے یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل منتقل ہوجائیں۔ اسرائیلی سفیر جاکوو ہاداس ہانڈلزمین کے مطابق یہودی کمیونٹی کو یورپ میں سامیت دشمنی سے خطرہ ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے حالیہ مہینوں میں فرانس کے شہر پیرس اور ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں یہودیوں کے خلاف مذہبی بنیاد پر ہونے والے حملوں کی مثالیں دیں۔ اسرائیل سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جو خوف یہودی محسوس کرتے ہیں ایسا کسی بھی وقت کسی بھی اقلیت کے ساتھ پیش آسکتا ہے۔

مسلمان کو، ملحد کو، معذور کو، مختلف رنگ والے لوگوں کو، کسی چھوٹے کو یا کسی بڑے کویاد رہے کہ بالکل ویسی ہی اپیل اس سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کوپن ہیگن میں اسرائیلی عبادت گاہ کے حملے کے بعد جاری کی تھی۔