جیکب آباد میں شر پسندوں نے 2 ٹاور تباہ کردیئے، بلوچستان کے متعدد علاقوں کی بجلی بند

Tower

Tower

جیکب آباد(جیوڈیسک) شر پسندوں نے ٹالانی کے قریب 132 کےوی کے 2 ٹاور دھماکے سے تباہ کردیئے جس کے نتیجے میں بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔

جیکب آباد کے علاقے ٹالانی کے قریب شر پسندوں نے 132 کے وی کے 2 ٹاورز کو دھماکے سے تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرمتی ٹیم کو طلب کرلیا گیا جس نے بجلی کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقوں میں شر پسندوں نے بجلی کے کئی ٹاورز کو نشانہ بنایا تھا۔