شام میں کرد فوج نے 20 سے زائد داعش جنگجوؤں کو ہلاک کردیا

Kurdish Forces

Kurdish Forces

دبئی (جیوڈیسک) شام کی کرد فوج نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران داعش کے 20 جنگجو ہلاک کرکے مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کرد فوجیوں کے ہاتھوں 12 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ شہریوں کی حفاظت پر مامور کرد ملیشیا کے ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجوؤں کی تعداد 20 سے زائد ہے۔

دوسری جانب عراقی کرد فوج کی مدد سے شامی کردوں نے داعش کو عراقی سرحد کے قریب واقع علاقے سے پسپا کرکے اس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ کارووائی کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 8 افراد بھی ہلاک ہوئے۔