عراق: داعش نے 21 مغویوں کی ویڈیو جاری کر دی‘ 5 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں کرد ملیشیا پیشمرگا کے 16 ارکان‘ 2 عراقی فوجی افسر اور 3 پولیس اہلکار مغوی دکھائے گئے ہیں۔

یہ نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ایک پنجرے میں کھڑے ہیں۔ یہ ویڈیو کرکوک سے جاری ہوئی ہے۔ مغوی جھکے ہوئے ہیں اور جنگجو ان کے عقب میں پستول پکڑے کھڑے ہیں۔