ضلعی ہیڈکوآرٹر سوئی گیس کمپلیمنٹ آفس مسائل کا گڑھ بن گیا

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ہیڈکوآرٹر سوئی گیس کمپلیمنٹ آفس مسائل کا گڑھ بن گیا عملہ غیر حاضر ی کی تنخواہیں وصول کرنے لگا سائلین دور دراز مقامات سے چکر لگانے پر مجبور عملہ اپنے نجی کاموں میں مصروف تفصیل کے مطابق سوئی گیس ملازمین جن کی تنخواہیں تمام محکمہ جات کے ملازمین سے زیادہ ہونے کے باوجود اپنی تنخواہوں کو رزق حلال بنانے کی بجائے رزق حرام پر ترجیح دی جانے لگی۔

ضلعی آفس سوئی گیس کمپلیمنٹ آفس جس میں ضلع بھر کے سائلین نئے کنکشن کے حصول سمیت اپنے روزمرہ کے کام جس میں بل درستگی ، اووربلنگ ، اور سروے فارم وغیرہ شامل جمع کروانے کے لیے دفتر آتے ہیں تو ڈیوٹی پر عملہ موجود نہ ہونے کے باعث سائلین کا سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس صارفین کو بھاری بھر بل آنے پر دفتر کے باہر موجود سوئی گیس ملازمین کے ایجنٹ جو نیا کنکشن لگوانے کے لیے فائل جمع کروانے سے لے کر ڈیمانڈنوٹس آنے تک اور اووربلنگ کی درستگی کے لیے معاملات طے کرتے ہیں اور اس طرح روزانہ لاکھوں روپے کی دیہاڑی ان ایجنٹوں کے ذریعے لگانے سمیت روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان سوئی گیس چوری کی مد میں ڈالے بلوں میں کٹوتی دینے پرپہنچایا جاتا ہے۔

دفتر میں تعینات ملازمین جوکہ حاضر ی لگانے کے باوجود دفتری اوقات میں اپنے نجی کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں جبکہ سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے متاثرین نے چیئر مین سوئی ناردن گیس فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور کمپیلمنٹ آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات کرپٹ ملازمین کو صوبہ بدر کیا جائے جب ایڈمن سوئی گیس باجوہ سے رابطہ کیا توانہوںنے کہا کوئی تحریر ی شکایت آئی تو کاروائی کریں گے۔