لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نا معلوم افراد نے 45 سالہ شخص کو قتل کر کے بوری بند لاش جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پھینک دی اور فرار ہو گئے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں بوری دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بوری کھولی تو اس میں سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
مقتول نے شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے اور اسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔