کراچی : وزیر بلدیات شرجیل میمن کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے عنوان سے ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں ہفت روزہ صفائی کا پر جوش آغاز اور صفائی کے کاموں کی انجام دہی اور سینکڑوں پودوں کی تقسیم ،گرین بیلٹوں کی صفائی ،دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ رنگ و روغن ،سڑکوں کی صفائی سمیت مختلف مقامات سے کئی سو ٹن کچرا اٹھا یا گیا۔ رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین،ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ، ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم۔سی کورنگی عبدالراشد خان، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف دورے کئے ۔صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کاموں کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز پر امن سندھ کے عنوان سے ہفتہ صفائی مہم کا پر جوش آغازہوچکا ہے۔ڈی۔ایم۔سی کورنگی کے تمام افسران و عملے کی بھرپور شرکت ۔ڈی۔ایم۔سی کورنگی کے تمام دفاتر اور مرکزی آفس کی صفائی ستھرائی کے کاموں کو افسران و عملے نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔
ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا ہے۔گرین بیلٹوں کی صفائی اور پارکوں میں صفائی کے کام کئے گئے سڑکوں پر صفائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یوسیز کے دورے کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ،فوکل پرسن (کورنگی) مبین صدیقی،ڈائیریکٹر سالڈویسٹ رفیق شیخ،سینئر ڈائیریکٹر پارکس جاوید احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ہفتہ صفائی مہم کا صبح سے ہی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کے حوالے سے جو اہداف ہم نے طے کئے عوام کے تعاون سے پورے کریں گے۔
تمام افسران و ملازمین پر جوش طریقے سے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سر کرداں ہیں ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے کہا کہ صفائی کا نظام موجود رہتاا ہے صفائی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ عوام میں شعور بیدار کرنا عوام کے تعاون کے گیر صفائی مہم کو کامیاب نہیں بنایا جاسکتا ۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی۔ایم ۔سی کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ صفائی مہم کے زریعے ڈسٹرکٹ کورنگی کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہے اسی لئے صفائی ستھرا ئی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ مفت پودے تقسیم کئے جارہے ہیں ہم ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیںاور بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے زریعے تمام طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور لگن سے اپنے امور کی انجام دہی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی۔ایم۔سی کورنگی میں جاری صفائی مہم ماحول کو بہتر اور خوشگوار بنانے میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی آلودگی بھی ختم ہوسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صفائی مہم پورے شہر میں جاری ہے اس کے ثمرات بھی عوام کو ہی ملیں گے اور اس کا مقصد عوام کو صاف ستھرا سر سبز پر امن سندھ ماحول فراہم کرنا ہے۔