ورلڈ کپ : انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو119رنز سے شکست دیدی

England Team

England Team

کرائسٹ چرچ (جیوڈیسک) ورلڈ کپ 2015 میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ نے 119 رنز سے شکست دیدی ہے۔

انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دیا جس کے حصول کی کوشش میں پوری ٹیم 184 رنز پر آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی میں آل رائونڈرمعین علی نے اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے 128 رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کی۔

میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔انگلش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے ۔انگلینڈ کے اوپنر این بیل اور معین علی نے ٹیم کو 172 رنز بناکر دئیے۔پہلی وکٹ این بیل کی گری جو 31 ویں اوور میں 54 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

اس کے بعد تو وکٹ تواتر سے وکٹیں گرتی رہیں 204 پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس موقع پر موگن نے 46رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیل کر انگلینڈ کا اسکور 303 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسکاٹ لینڈ کی طرف جے ڈیوے نے 4وکٹیں حاصل کی۔