راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر سن ون ڈونگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے سفیر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔