پولیس نے دوغیررجسٹرڈ مدرسوں کو سربمہرکردیا

Madrasas

Madrasas

ٹنڈومحمد خان (جیوڈیسک) مختلف کارروائیوں میں ٹنڈومحمد خان میں قائم دو غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان پولیس نے دو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو دینی مدرسوں کو سیل کردیا۔

ایک مدرسہ جامعہ علوم میں خواتین کو دینی تعلیم دی جارہی تھی، اس مدرسے کا نگراں مولوی عبدالمجید معاویہ تھا، مدرسے میں زیر تعلیم خواتین کو باہر نکال کر مدرسے کو سیل کردیا گیا ۔

دوسری کارروائی بلڑی شاہ کریم کے قریب ڈھنڈھی کے علاقے میں کی گئی جہاں پر ایک اورغیر رجسٹرڈ مدرسہ کو سیل کردیا گیا۔ ایس ایس پی نسیم آراء کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں مدرسے غیر قانونی طورپرطلباء کو تعلیم دے رہےتھے۔

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قومی ایکشن پلان کے تحت غیررجسٹرڈ اورمشکوک سرگرمیوں میں ملوّث مدارس کیخلاف ملک بھرمیں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔