امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

Firing

Firing

اوسٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریاست ٹیکساس کے شہر کیلین میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔