میانوالی : شوہر نے جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

Mianwali

Mianwali

میانوالی (جیوڈیسک) محلہ میانہ گلی کے رہائشی محمد شہزاد کا سسرال سے رقم کے تقاضے پر اپنی بیوی نزہت سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

نزہت کی والدہ اور بھائی جھگڑا ختم کرانے آئے تو شہزاد نے طیش میں آ کر تیزاب کی بوتل نزہت پر پھینک دی اور فرار ہو گیا۔

متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے میو اسپتال لاہور ریفر کر دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ جل گیا۔ ملزم کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔